26 ستمبر 2013 - 20:30
گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ سے اپنی ملاقات کو تعمیری اور اطمینان بخش قراردیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمدجواد ظریف نے جمعرات کو نیویارک میں گروپ پانچ جمع ایک کے وزراء کے اجلاس کےبعد اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران فریق مقابل کےساتھ تعاون جاری رکھنے کاپابند ہے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ اچھےنتائج برآمد ہوں گے جو ایٹمی مسئلے کےحل پرمنتج ہو۔جواد ظریف نے کہا کہ اس اجلاس کےموقع پر اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے بھی ایک مختصرملاقات رہی جس میں فریقین نے مسائل کےحل اورسیاسی معاملات جاری رکھنے کی ضرورت پرتاکیدکی۔وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پرعائد پابندیاں تعمیری نہيں ہیں اور پوری طرح بےبنیاد ہيں اور انھیں پوری طرح ختم ہوناچاہئے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن نے بھی ایران اورگروپ پانچ جمع ایک سے ملاقات کےبعد اسےتعمیری قرار دیتے ہوئےاعلان کیا کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان مذاکرات کا دوسرا دور پندرہ اورسولہ اکتوبرکوجنیوا میں ہوگا۔امریکہ ، برطانیہ،جرمنی  کےوزرائےخارجہ نے بھی ان مذاکرات کومثبت اورتعمیری قراردیا ہے ۔واضح رہے کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک نے پہلی بار کل جمعرات کو نیویارک میں وزرائےخارجہ کی سطح پرمذاکرات کئے ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲